قائداعظم کا 143 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

    0
    235
    Quaid-e-Azam-Bollnews

    بانی پاکستان، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کا 143 واں یوم پیدائش آج بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

     قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ءکو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی ہی میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن چلے گئے۔ 1896ءمیں قانون کی ڈگری حاصل کی اور وطن واپس آ کر اپنے لیگل کیریئر کا آغاز کیا۔

    بعدازاں قائد اعظم نے آل انڈیا مسلم لیگ  میں شمولیت اختیار کی اور برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ان کی کاوشیں اس وقت رنگ لائیں جب 14 اگست 1947ءکو قیام پاکستان کی صورت میں ان کے خوابوں کو تعبیر ملی۔

    پاکستان قائداعظم  محمد علی جناح کی قیادت اور ان کی انتھک جدوجہد کا اعتراف کرتا ہے۔ کل ان کے 143 ویں یوم پیدائش کے موقع پر  ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی اور تمام قومی و نجی عمارتوں پر پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

     دن کا آغاز کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی سے ہوگا جبکہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مختلف سماجی، سیاسی، سرکاری و غیرسرکاری اداروں بشمول آزاد جموں و کشمیر میں بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بابائے قوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

     زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام یوم پیدائش کے موقع پر عظیم قائد کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here