نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

0
396
Nawaz Sharif was transferred from the Services Hospital to the Kot Lakhpat Prison
Nawaz Sharif was transferred from the Services Hospital to the Kot Lakhpat Prison

لاہور (بول نیوز) نوازشریف کو سروسز ہسپتال سے واپس جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ نوازشریف سے والدہ اور بیٹی نے ہسپتال میں ملاقات کی۔ لیگی رہنما جاوید ہاشمی کو نوازشریف سےملاقات کی اجازت نہ ملی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف سروسز اسپتال سےواپس کوٹ لکھپت جیل منتقل۔ اسپتال سےنکلتے ہوئےکارکن نوازشریف کی گاڑی پرچڑھ گئےاورنعرےبازی کرتےرہے۔

نوازشریف سے والدہ، بیٹی مریم نواز اور نواسی نے ہسپتال میں ملاقات کی۔ نوازشریف نےوالدہ کا بوسابھی لیا۔ سابق وزیراعظم نےکارکنوں کی طرف دیکھ کرہاتھ ہلایا۔ نوازشریف کی والدہ نےکہا وہ نوازشریف اور شہبازشریف کی صحت کے لیے بہت دعائیں کرتی ہیں۔

لیگی رہنما جاوید ہاشمی بھی اسپتال گئے مگرلسٹ میں نام نہ ہونےکےباعث انہیں نوازشریف سےملاقات کی اجازت نہ ملی۔

جاوید ہاشمی نے کہا کوئی ڈیل لینےوالا ہے نہ دینےوالا۔ وقت آنے پر مریم نوازسب سے آگے ہوں گی۔

نوازشریف 5دن تک سروسز اسپتال میں زیرعلاج رہے۔ میڈیکل بورڈ نےان کےمختلف ٹیسٹ کیے۔

میڈیکل بورڈ نےسابق وزیراعظم کوپی آئی سی منتقل کرنے کی سفارش کی تھی مگر نوازشریف واپس جیل جانے پر اصرار کرتے رہے۔

دوسری طرف نوازشریف کوعلاج کے لیےبیرون ملک جانےکی اجازت دینےکے لیے ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here