اگلے سال معاشی بحران مزید بڑا ہوسکتا ہے :ہارون الرشید کی پیشگوئی

0
182
Haroon-ul-rashid
Haroon-ul-rashid

لاہور (بول نیوز) تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ہم اب اتنے دب گئے ہیں کہ اگلے سال معاشی بحران مزید بڑا ہوسکتاہے ، اس لئے آئی ایم ایف سے پیسے لے لینے چاہئیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ ہم اب اتنے دب گئے ہیں کہ اگلے سال معاشی بحران مزید بڑا ہوسکتا ہے ، اس لئے آئی ایم ایف سے پیسے لے لینے چاہئے ، ہمیں ایک سو بلین ڈالر مل جائیں اوریہ مل سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس اثاثے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری معیشت کو بنیادی مرض یہ لاحق یہ ہے کہ ہماری آمدن کم ہے اور اخراجات زیادہ ہیں، ہم نے معیشت کی بنیاد ہی غلط رکھی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here