آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ، ایک اور کیس کھل گیا

0
54
منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قانونی، سیاسی حکمت عملی تیار
منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قانونی، سیاسی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (بول نیوز) آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت مقرر ہوگئی۔ نیب کی اپیل پر سماعت 18اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ کرے گا۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ بریت کا حکم دینے والی عدالت کے پاس اس کا اختیار ہی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔ نیب کی اپیل پر سماعت 18اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈوژن بینچ کرے گا۔ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ بریت کا حکم دینے والی عدالت کے پاس اس کا اختیار ہی نہیں تھا۔

خیال رہے کہ 2014 میں نیب نے زرداری کی بریت ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔ دو کرپشن ریفرنسز پر آصف زرداری بری ہوئے جبکہ کیس ایک بار پھر عدالت میں آ گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here