پاکستان نے طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی،عمران خان

0
217
Imran-khan

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابو ظہبی میں طالبان اور امریکا کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی ہے۔

عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ابوظبہی میں طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کے اہتمام میں معاونت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیےدعا کریں کہ امن لوٹ آئے اور افغان عوام پر تقریباً 30 سالوں سے پڑنے والی آزمائش تمام ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں  قیام امن  کے لئے  پاکستان سے جو بھی بن پڑے گا وہ کریں گے۔

دوسری جانب افغان میڈیا  کا کہناہے کہ افغانستان کی مذاکراتی ٹیم طالبان وفد سے ملاقات کے لیے ابوظہبی پہنچ گئی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان مذاکراتی ٹیم کی سربراہی عبدالسلام رحیمی کر رہے ہیں۔ مذاکراتی ٹیم طالبان وفد سے براہ راست ملاقات کرے گی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم رواں ہفتے متحدہ عرب امارات اور سعودی ٹیم سے بھی ملاقات کرے گی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here