چین سے 2 ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے

0
214

بول نیوز: چین سے 2 ارب 10کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب ڈالرز سے بڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے2 ارب10کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول ہوگئے۔ زرمبادلہ کے ذخائر17ارب ڈالرز سے بڑھ گئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق اسٹیٹ بینک کو چین سے15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں۔ چین سے ملنے والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے۔ حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here