دبئی (بول نیوز) دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز پاکستان ویمن نے جیت لی۔
دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے ویسٹ انڈیز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38ویں اوور میں 159 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کپتان ٹیلر 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی ڈیانا بیگ اور ناصرہ سندھو نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی سدرہ امین کو 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔