پاپائے روم پوپ فرانسس جزیرہ نما عرب پر قدم رکھنے والے پہلے پوپ بن گئے

0
130
Papay Rome pops became the first pope on the Francis island of Arab
Papay Rome pops became the first pope on the Francis island of Arab

ابوظہبی (بول نیوز) پاپائے روم پوپ فرانسس تین روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا۔

انہیں صدارتی محل پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ۔

پوپ فرانسس پہلے پاپائے روم ہیں جنہوں نے جزیرہ نما عرب پر قدم رکھا ہے۔

پاپائے روم اتوار کو تین روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچے ۔ انہیں عربی گھوڑوں کے دستے کے ہمراہ صدارتی محل لایا گیا

جہاں ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور یو اے ای کے نائب صدر ، وزیراعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں نے پاپائے روم کا استقبال کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here