پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اے پی ایس کے طلباءکو خوش کردیا

0
74
Peshawar Zalmai captain Darren Semi welcomed APS students
Peshawar Zalmai captain Darren Semi welcomed APS students

پشاور(بول نیوز) پی ایس ایل فر نچائزپشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک سکول جا کر طلبا کو خوش کردیا ۔تفصیل کے مطابق ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کٹ اور گانے کی لانچنگ تقریب میں شریک ہونے کے لیے پشاور پہنچ گئے

جہاں انہوں نے اے پی ایس سکول کا دورہ کیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے تصویریں شیئر کی اور کہا کہ کپتان ڈیرن سیمی کے آنے سے اے پی ایس کے طلبا کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ہر طرف مسکراہٹیں بکھر گئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کو اس طرح کے بہترین مداح رکھنے پر فخر ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر بعد گورنر ہاوس میں پشاور زلمی کی کٹ اور گانے کی لانچنگ سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں کپتان ڈیرن سیمی سمیت پشاور زلمی کی ٹیم موجود ہو گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here