وزیراعظم عمران خان کا سندھ سے 2 نوعمر بچیوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس

0
296
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مزہبی علما و مشائخ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مزہبی علما و مشائخ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد (بول نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں‌۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نو عمر بچیوں کے مبینہ اغوا کا نوٹس لے لیا۔ وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ آج صبح وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ سے اغوا ہونے والی 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندہ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

ذرائع کے مطابق لڑکیوں نے پسند کی شادی کے بعد اسلام قبول کر لیا۔ جس کے بعد وہ رحیم یار منتقل ہو چکی ہیں، جبکہ والدین کا الزام ہے کہ انہیں زبردستی رحیم یار خان لے جایا گیا ہے۔ اصل معاملہ کیا ہے یہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا، وزیراعظم عمران خان معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے چکے ہیں۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here