یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت، وزیراعظم کا خصوصی پیغام

0
99
Imran Khan Kashmir
Imran Khan Kashmir

اسلام آباد(بول نیوز) پاکستانی قیادت نے تنازع کشمیر کے منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا ہے، صدر پاکستان کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، جبکہ وزیراعظم نے کہا، ظلم و تشدد سے حق خودارادیت کے مطالبے کو دبایا نہیں جا سکتا۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کے اپنے الگ الگ پیغام، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیری بھائیوں کے لیے پیغام دیا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت کا کشمیریوں پر ظلم دہشتگردی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کاجذبہ حریت اور حق خودارادیت کا حصول آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کشمیریوں پربھارتی مظالم کی دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اور مسئلہ کشمیر کا عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل نکالا جانا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here