لاہور (بول نیوز) شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم۔ پی ایس ایل کا میلہ 14 فروری سے یو اے ای میں شروع ہونے کو ہے۔
ساتھ ہی پاکستانی شائقین کے لیے بھی ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی تیاریوں کے لیے تمام ٹیمز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں مصروف ہو کر اپنا خون گرما رہی۔ پاکستانی شائقین کے لیے بھی پی سی بی کی جانب سے ٹکٹس کی قیمتوں اور دستیابی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں شیڈول میچز کے لیے 17 فروری جبکہ کراچی میں میچز کی ٹکٹس 20 فروری سے عوام کو دستیاب ہوں گی۔
جوش و جذبہ سے بھرے شائقئن کرکٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹس کے لیے آن لائن ٹکٹس کی حصول اور 5 سو روپے کی ٹکٹس کی تعداد زیادہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 4 لاہور میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کے قیمتیں 5 سو سے 12 ہزار روپے تک رکھی جائیں گی جبکہ کراچی میں شیڈول فائنل میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو شیڈول ہیں جبکہ کراچی میں شیڈول پانچ میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کی ٹکٹس ایک ہزار سے سے لے کر 12 ہزار روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔