پی ایس ایل 4 کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئیں

0
241
Psl tickets
Psl tickets

لاہور (بول نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے میچوں کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں-

پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے مرحلے میں دبئی، لاہور اور کراچی میں شیڈول میچوں کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے-

جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 4 کے دوران کل 34 میچ ہوں گے جن میں سے 8 میچ پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچوں کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز کریں گے۔

آن لائن ٹکٹس فروخت کرنے کے پہلے مرحلے میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں۔

اسی طرح 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچز ہوں گے اور اس کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کیلئے پیش کر دئیے گئے ہیں۔

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچوں کے ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہیں، 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here