ق لیگ نے پنجاب، وفاق میں اتحادی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

0
176
Q League

لاہور(بول نیوز) چودھری برادران اور تحریک انصاف میں اختلافات مٹ گئے۔ حکومت کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ معاون خصوصی نعیم الحق اور چودھری شجاعت کی ملاقات میں اہم فیصلے ہوئے۔ چودھری شجاعت نے عثمان بزدار کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

پنجاب اور وفاق میں اتحادیوں نے ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے لاہور میں چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ پنجاب میں عثمان بزدار کی بھرپور حمایت کریں گے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ہم مخالفین کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ فوری انصاف کے لئے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے تیار ہیں۔ نعیم الحق شہباز شریف کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کے جواب میں بولے کہ فی الحال ایسا کچھ نہیں۔ شہباز شریف پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں آ کر حکومت کو گالیاں دیتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here