اسلام آباد(بول نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں اور پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سی ٹی ڈی نے بہت اچھا کام کیا اور قانون سب کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی ساہیوال واقعے کی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر فوری کارروائی کی جائے گی، شہریوں کی حفاظت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے
اگرچہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ دہشت گردی کیخلاف نمایاں خدمات سرانجام دے چکا ہے تاہم قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ آتے ہی اس کی روشنی میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ اپنے تمام شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ https://t.co/vU4ixO7p6p
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 20, 2019