سعودی آئل ریفائنری سے پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، وزیر پٹرولیم

0
850
سعودی آئل ریفائنری سے پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، وزیر پٹرولیم
سعودی آئل ریفائنری سے پاکستان کو1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، وزیر پٹرولیم

 اسلام آباد:(بول نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کے بعد پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان سے سعودی وفد نے ملاقات کی۔

سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے وفد کی سربراہی کی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا، پاکستان میں اقتصادی استحکام سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ گوادر میں سعودی آئل ریفائنری کے قیام کے بعد درآمدی بل میں بچت ہوگی اور پاکستان کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here