سعودی عرب کا پاکستانیوں کیلئے ویزا فیس میں نمایاں کمی اعلان

0
91

بول نیوز: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے وزٹ ویزا فیس میں کمی کا اعلان کر دیا۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق نئی ویزا فیس کا کل سے اطلاق ہو گیا۔

پاکستانیوں کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے بڑا ریلف مل گیا۔ سعودی حکومت نے ویزا فیس میں بڑی کمی کر دی۔ ویزا فیس میں کمی پر پاکستانی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے ان کے لیے آسانی پیدا کی۔ اب وہ سعودی عرب میں اپنے پیاروں سے کسی بھی وقت ملنے جاسکتے ہیں اور مقدس مقامات کی زیارت کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب میں تقریباَ گزشتہ 2 سال سے وزٹ ویزا فیس کو بڑھا کر 2 ہزار ریال کر دیا گیا تھا جس سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خاصی مشکل کا سامنا تھا کہ وہ اپنے پیاروں کو اپنے پاس نہیں بلا سکتے تھے مگر موجودہ پاکستانی گورنمنٹ کی کوششوں سے وزٹ ویزا فیس میں 2 ہزار ریال کی بجائے 338 ریال جوکہ تقریبا 12 ہزار پاکستانی ورپے بنتے ہیں، فیس کر دی گئی ہے جس سے پاکستانی نا صرف خوش ہیں بلکے پاک سعودی گورنمنٹ کے شکرگزار بھی ہیں۔

اس کے علاوہ ملٹی پل وزٹ ویزا کی فیس 8 ہزار سے کم کرکے 675 سعودی ریال کر دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here