“بچوں سے جنسی زیادتی، مفرور برطانوی شہری پاکستان میں گرفتار”

0
255
Sexually abused children, offended British citizens arrested in Pakistan
Sexually abused children, offended British citizens arrested in Pakistan

اسلام آباد (بول نیوز) بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں مفرور ایک برطانوی شہری کو پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والے مجرم کو 19 برس قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، یہ گرفتاری پاکستانی اور برطانوی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق  بچے سے جنسی زیادتی میں ملوث اور برطانوی عدالت سے 19 سال قید بامشقت کی سزا پانے والا مفرور مجرم چوہدری اخلاق حسین کو پاکستانی اور برطانوی ادارے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں گرفتار کر لیا گیا ہے

تاہم جرمن خبر رساں ادارے نے یہ نہیں بتایا کہ برطانوی عدالت سے سزا یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو پاکستان کے کس شہر سے گرفتار کیا ہے ؟۔چودھری اخلاق حسین کی عمر 41 برس ہے اور  اس کا خاندان سانگلہ ہل پنجاب میں رہائش پذیر ہے ،اسے  2016 میں اس  کی غیرموجودگی کے دوران19 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

چودھری اخلاق حسین پر ایک بچے کے ساتھ تین مرتبہ جنسی سرگرمیاں جاری رکھنے، 2 مرتبہ جنسی زیادتی کرنے اور ایک مرتبہ جنسی زیادتی کی سازش کرنے کے الزامات ثابت ہو گئے تھے اور برطانوی عدالت نے 19 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی تھی تاہم ملزم برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان میں آ گیا تھا ۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ مجرم کو فوری برطانیہ پہنچانے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here