بھارت کا جارحانہ عمل ، پاکستان بھارت کو جواب ضرور دیگا: وزیر خارجہ

0
141
بھارت کا جارحانہ عمل ، پاکستان بھارت کو جواب ضرور دیگا, وزیر خارجہ
بھارت کا جارحانہ عمل ، پاکستان بھارت کو جواب ضرور دیگا, وزیر خارجہ

اسلام آباد (بول نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

ایک کمیٹی بنائی گئی ہے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ شامل ہیں، کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر کے اعتماد میں لے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خزانہ اسد عمر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شرکا کی متفقہ رائے ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

ایک کمیٹی بنائی گئی ہے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور وزیر خزانہ شامل ہیں، کمیٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کر کے اعتماد میں لے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیا کو جگہ کا معائنہ کروایا جائے گا، ہیلی کاپٹرز تیار ہیں بس موسم تھوڑا بہتر ہوجائے۔

بھارت میں ہی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں محبوبہ مفتی کا بیان سامنے ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا کہ کل شام 7 بجے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے بھی گفتگو ہوئی، یکم اور 2 مارچ کو ابو ظہبی میں کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کیا گیا ہے۔

سشما سوراج کو او آئی سی اجلاس میں مدعو کرنے سے متعلق بات کی ہے۔

او آئی سی کے خاص ممبران کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سمیت بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پلوامہ میں واقعہ ہوا بھارت کی 10 ریاستوں میں کشمیریوں پر زمین تنگ کردی گئی، وہ کشمیری جنہیں بھارت نے اسکالر شپس دیں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

بھارت میں کشمیری وکلا اور تاجروں پر حملے کیے جاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2 بج کر 55 منٹ پر بھارتی طیارے داخل ہوئے تھے، 2 بج کر 58 منٹ پر بھارتی طیارے واپس جا چکے تھے۔

پاک فضائیہ کے خوف سے بھارتی طیارے پاکستان حدود سے نکل چکے تھے، بھارتی عزائم سے بخوبی واقف ہیں، جارحیت کی گئی تو بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج مکمل چاق و چوبند اور تیار تھی، ہم ردعمل نہیں عمل کر کے دکھائیں گے۔ اشتعال انگیزی کا شکار نہیں ہوں گے جو ہم نے کرنا ہے وہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here