پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے: شاہ محمود قریشی

0
53

اسلام آباد (بول نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ 14 مارچ کو پاکستانی وفد کرتارپور راہداری کے معاہدے پر مزید بات چیت کے لیے بھارت جائے گا۔

جاپان کے وزیر خارجہ مسٹر تارو کونو کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فوننک رابطہ کیا۔ ٹیلی فوننک رابطہ میں پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا داعی ہے اور خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب کو خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے جلد ہی اپنے سفیر کو واپس نئی دلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 14 مارچ کو پاکستانی وفد کرتارپور راہداری کے معاہدے پر مزید بات چیت کے لیے بھارت جائے گا۔ پاکستان نے پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے مابین روابط بحال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائیلٹ کی رہائی قابل تحسین ہے۔ پاکستان اور بھارت کو تمام امور پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیں۔ وزیرخارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کو آگاہ کیا کہ وہ جلد دورہ جاپان کا ارادہ رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here