شاہ محمود کا سشما سوراج کی موجودگی میں او آئی سی اجلاس میں شرکت سے انکار

0
1097
شاہ محمود کا سشما سوراج کی موجودگی میں او آئی سی اجلاس میں شرکت سے انکار
شاہ محمود کا سشما سوراج کی موجودگی میں او آئی سی اجلاس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد (بول نیوز) جنگی جنون پر بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی منہ کی کھانا پڑ گئی۔

او آئی سی نے بھارت کو طاقت کے بے جا استعمال سے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سشما سوراج کی شمولیت پر او آئی سی اجلاس میں شرکت سے صاف انکار کردیا۔

ترکی نے ردعمل دیا کہ او آئی سی کے بانی رکن پر حملہ ہوا۔

اب سشما سوراج کے او آئی سی میں آنے کا جواز نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنگی جنون کے خلاف پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کام کر گئی۔

عالمی برادری مسئلہ کے حل کے لیے میدان میں آ گئی۔

او آئی سی نے اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارت کو طاقت کے بے جا استعمال سے روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

او آئی سی نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حددو کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔

اپیل کی کہ دونوں ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جو خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

او آئی سی نے وزیراعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کو سراہا۔

کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کی موجودگی کی صورت او آئی سی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

ترک وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو فون کیا اور بھارتی جارحیت کے معاملے پر مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر خارجہ کے مطابق ترکی نے واضح کیا کہ بھارت نے او آئی سی کے بانی رکن پر حملہ کیا ہے۔

اب او آئی سی میں سشما سوراج کے آنے کا جواز نہیں رہا۔

 پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھ کربھارت کے ناپاک ارادوں سے آگاہ کر دیا۔

سیکرٹری جنرل انٹونیو گویٹریس نے بھی وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کر کے معاملہ میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here