گولی اور تشدد سے امن کی تلاش، مسائل کا حل ممکن نہیں: شہباز شریف

0
162

لاہور(بول نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادری اور شہادت کے بے مثال جذبے سے سر شار مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

‎پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھارتی جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت اور مہم جوئی کے خلاف پورا پاکستان متحد ہے۔ پاکستان کی عزت، وقار اورسلامتی کے لئے ہم میں سے ہر ایک فوج کا سپاہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا ہر ورکر، پاکستانی اپنی مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہے۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ اور عظیم قربانیاں اس کے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔ پاکستانی قوم نے ہر چیلنج، ہر مشکل اور ہر دشمن کا پامردی اور بے مثال جذبے سے مقابلہ کیا ہے۔ ہر طرح کی دشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی قیادت سیاست کسی اور معاملے پر کرلے، جنوبی ایشیاء کےغریب عوام کا مستقبل تاریک کرنے کی منفی سوچ ترک کرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہر الیکشن میں پاکستان دشمنی کا افسوس ناک رجحان بھارتی سیاست میں ختم ہونا چاہیئے۔ بھارت میں پاکستان قید کی جیل میں تشدد سے ہلاک، کشمیریوں اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی حکومت اس لاقانونیت کو روکے اور کشمیریوں اور دیگر مسلمانوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ پلوامہ واقعہ کے متاثرین کے ایلخانہ کےغم پر افسوس کرتے ہیں۔

‎انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری اور بھارت جتنی جلدی مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کو حل کرے گی، خون بہنا اتنی ہی جلدی روکنا ممکن ہو سکے گا۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظالم و بر بریت کی جو انتہا کی ہے اس کا ردعمل فطری ہے۔ بم، بندوق، گولی اور تشدد سے امن تلاش نہیں ہو سکتا اور نہ ہی مسائل کا حل ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here