منی لانڈرنگ کیس: غنی مجید کے نیب وارنٹ کیخلاف دائر درخواست مسترد

0
156
Sindh High court of pakistan
Sindh High court of pakistan

کراچی (حمزہ گیلانی) سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں گرفتار ملزم غنی مجید کے نیب وارنٹ کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔ نیب حوالگی کیس میں بینکنگ کورٹ نے غنی مجید کو نیب کے حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب وارنٹ کے خلاف دائر غنی مجید کی درخواست مسترد کر دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں غنی مجید کی جانب سے نیب وارنٹ کے خلاف اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تو عدالت نے دلائل سننے کے بعد اسے ناقابل سماعت قرار دیا۔

دوسری جانب بینکنگ کورٹ میں غنی مجید کی نیب کو حوالے کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ اے جی مجید کو نیب کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ نیب بتائے کس قانون کے تحت عدالت ملزم کی کسٹڈی نیب کے حوالے کر سکتی ہے۔ نیب پراسیکیوٹرنے دلائل پیش کیے کہ کسٹڈی حوالے کرنے سے متعلق ڈاکٹر عاصم کا کیس موجود ہے۔

آپ ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس کے دستاویزات عدالت میں پیش کریں۔ عدالت نے نیب کو حکم دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل کو کل تک دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here