شیخ رشید کی چیئرمین پی اے سی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعظم سے درخواست

0
152
Sheikh-Rasheed
Sheikh-Rasheed

اسلام آباد(بول نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کسی صورت قبول نہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹائیں۔

شہباز شریف کسی صورت قبول نہیں، وزیرریلوےشیخ رشید نے چیئرمین پی اے سی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے وزیراعظم سے درخواست کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کا پابند نہیں عمران خان نے خود مجھے پی اے سی کا ممبر منتخب کیا ہے۔ انہوں نے حسب روایت مخالفین کو کھری کھری سنائیں۔

دوسری جانب پی اے سی حکام نے دو ٹوک موقف اپنا لیا، شیخ رشید نے ابھی تک اسمبلی سیکریٹریٹ کو درخواست نہیں دی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بننا ہے تو قانون کے مطابق درخواست دیں۔ حکام نے مزید کہا کہ درخواست کے بعد فیصلہ کریں گے کہ رکنیت دینی ہے یا نہیں۔ خواجہ سعد رفیق اور رانا ثنا اللہ کی رکنیت کے لئے شہباز شریف نے خود درخواست دی تھی۔ تاہم پی اے سی کو تنازعے سے بچانے کے لیے اسپیکر تین ارکان اسمبلی کو کو رکن بنانے کے حق میں نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here