سپریم کورٹ: 52 مرتبہ موت، 73 مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

    0
    322
    سپریم کورٹ, 52 مرتبہ موت، 73 مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری
    سپریم کورٹ, 52 مرتبہ موت، 73 مرتبہ عمر قید کی سزا پانے والا ملزم بری

    اسلام آباد (بول نیوز) سپریم کورٹ نے خودکش بمبار تیار کرنے کے الزام میں 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم بہرام عرف صوفی بابا کو بری کردیا، ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سخی سرور دربار پر حملے کے لیے اور خودکش حملہ آور تیار کیے تھے جس کا ملزم نے اعترافی بیان دیا ہے۔

    چیف جسٹس نے ملزم کے بیان پر پولیس کا کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہ کرنے پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے کہ بچوں کو تیار کرنے والے کے خلاف ثبوت نہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ صوفی بابا لوگوں کو جنت میں بھیجتا ہے؟ خود کیوں نہیں جاتا؟ خود کش حملہ کرنے والا بچہ تو درحقیقت خود نشانہ بنتا ہے۔

    بعدازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم خودکش حملہ کے موقع پر موجود نہیں تھا۔

    ملزم کے خلاف پراسیکیوشن نے کوئی ثبوت نہیں دیئے۔

    لہٰذا ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو اس الزام میں 52 مرتبہ سزائے موت اور 73 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ ہائیکورٹ نے بھی ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی تھی۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here