تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ’’مشترکہ مفاد‘‘ کیلئے ایک ہو گئے

0
228
joint interest
joint interest

لاہور (بول نیوز) تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مشترکہ مفاد کیلئے اکٹھے ہوگئے، پنجاب کے اراکین اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے پیش کیے گئے پرائیوٹ بل کی حمایت کردی، پنجاب اسمبلی کے ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پرائیویٹ بل اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا، بل میں بنیادی تنخواہوں سمیت6 مراعات میں اضافے کیلئے ترامیم تجویز کردی گئیں، ڈیلی الاؤنس، کنوینس الاؤنس، ہاؤس رینٹ، ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس، یوٹیلیٹی الاؤئنس، تواضع الاؤنس اور گاڑی مرمت الاؤنس شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے پرائیوٹ بل اسمبلی میں جمع کرا دیا گیا۔ بل میں بلوچستان اسمبلی کے ارکان کے برابر تنخواہیں اورمراعات لانے کی ترامیم پیش کی گئی ہیں۔

پرائیویٹ بل پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی غضنفرعباس چھینہ کی جانب سے ایوان میں جمع کرایا گیا ہے۔

بل کے مسودے کے مطابق بنیادی تنخواہوں سمیت6 مراعات میں اضافے کیلئے ترامیم تجویز کردی گئی ہیں۔

ان تجاویز میں ہاؤس رینٹ 29 ہزارماہانہ سے بڑھا کر 50 ہزارروپے کرنے، بنیادی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر3 لاکھ روپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے، پرائیوٹ بل میں کنوینس الاؤنس 6 سو روپے سیبڑھا کر3 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ٹریولنگ الاؤنس ایک لاکھ 20 ہزارسالانہ سے بڑھا کر5 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بل کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤئنس 6 ہزار سیبڑھا کر20 ہزار روپے کرنے، تواضع الاؤنس 10ہزارسے بڑھا کر50 ہزار روپے کرنے جبکہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کیلئے ماہانہ پٹرول الاؤنس 30ہزارروپے کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

بل میں ارکان کی گاڑی کی مرمت کا الاؤنس 12 ہزارروپے ماہانہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کیلئے پیش کیے گئے بل کی تحریک انصاف، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین نے حمایت کی ہے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here