پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی پہلی بار پشاور آمد ، میگا ایونٹس کے ٹکٹ کب اور کہاں کہاں سے مل سکتے ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

0
194
PSL-fourth-edition
PSL-fourth-edition

پشاور (بول نیوز) میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی کی پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے کٹ اور اینتھم لانچ کی شاندار تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہو گی ۔

تقریب میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی خصوصی طور پر پشاور پہنچ رہے ہیں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے ڈیرن سیمی پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین کرکٹر ہیں ۔ سیمی کی آمد پر ان کا روایتی انداز میں شاندار استقبال بھی کیا جائے گا۔

کٹ اور ایتھم لانچ کی تقریب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم، مینجمنٹ اور کوچز شریک ہوں گے۔

پشاور زلمی کے تمام سپراسٹارز کپتان ڈیرن سیمی، مصباح الحق ، کامران اکمل ،وہاب ریاض، عمر امین عمید آصف، ابتسام شیخ مینٹور یونس ، ہیڈکوچ محمد اکرم کی موجودگی ایونٹ کو چار چاند لگائے گی۔

پشاور زلمی کے صدر ظہیر عباس بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا یے کہ پشاور زلمی کٹ اور اینتھم لانچ کا پشاور میں انعقاد اور ڈیرن سیمی سمیت زلمی اسٹار کرکٹرز کی پشاور آمد انتہائی اور خوشی اور تاریخی ہے ۔

ڈیرن سیمی کو پشاور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ انشاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان سپر لیگ کے میچز پشاور میں بھی منعقد ہوں گے اور پشاور زلمی اپنے ہوم کراوڈ پر اپنے فینز کے سامنے ان ایکشن ہوگی۔

میگا ایونٹ کے لیے ٹکٹس کی فروخت کل سے آن لائن اور مکڈونلڈز پشاور میں شروع ہوگی۔ زلمی فینز کے پاس کٹ اور ایتھم لانچ میں شریک ہونے اور کھلاڑیوں سے ملاقات کا یادگار موقع ملے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here