وہ جج صاحب جو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی الوداعی تقریب میں شریک نہ ہوئے لیکن نئے چیف جسٹس نے انہیں اپنے بینچ میں شامل کرلیا

0
70
chief justice of pakistan
chief justice of pakistan

اسلام آباد (بول نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے جمعرات کو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو دیے جانے والے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کی لیکن وہ جمعہ کے روز نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ پہلے ہی کیس کی سماعت میں بینچ کا حصہ بنے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں جمعرات کو فل کورٹ ریفرنس کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہواجس میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت باقی 16 جج صاحبان نے شرکت کی۔

چیف جسٹس کے اہل خانہ بھی مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے لیکن سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہیں کی۔

ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ نے کچھ دن قبل چیف جسٹس ثاقب نثار کے بارے میں ایک فیصلہ تحریر کرتے ہوئے اختلاف کیا تھا۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے اعزاز میں دیے گئے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت نہ کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بطور چیف جسٹس پہلے ہی بینچ کا حصہ بنے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here