پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر چیلنجز کے خلاف جامع قومی رد عمل تیار کرے گی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    0
    167
    Army Chief Qamar-Javed-Bajwa
    Army Chief Qamar-Javed-Bajwa

    کوئٹہ (بول نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے اندرونی و بیرونی چیلنجز جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں ،فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر رد عمل تیار کرے گی ۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تیسری نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کی اور اس موقع پر دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے امن کے حصول کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں-

    پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کی خوشحالی سے منسلک ہے ۔شرکاء کا ورکشاپ میں شرکت کے مواقع کی فراہمی پر آرمی چیف نے اظہار تشکر کیا

    اس موقع پر شرکا نے قومی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے عزمکا اظہار کیا ۔

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here