پی ٹی آئی کی حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی: وزیراعلیٰ پنجاب

0
147
وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(بول نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی اور بہبود خواتین پینی مور ڈانٹ کی ملاقات۔

ملاقات میں پنجاب حکومت اور ڈیفڈ کے مابین سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانیہ کی وزیر برائے بین الاقوامی ترقی اور بہبود خواتین پینی مور ڈانٹ کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ڈیفڈ کا موجودہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ویزاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے۔

ویزاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ڈیفڈ کے ساتھ شراکت داری کو مزید بڑھائے گی۔

تحریک انصاف کی حکومت گڈ گورننس کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی۔

عوام کو ریلیف کے لئے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

ویزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھا کر عوام کو سہولتیں دیں گے۔

موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

ہیومن ڈویلپمنٹ پر اخراجات پاکستان کے روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔

نئے پاکستان میں ہم نے عوام کومعیاری سہولتیں دے کر ان کا حق واپس کرنا ہے۔

صوبے کے دور دراز علاقوں کو ترقی دے کر عوام کا احساس محرومی دور کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں برطانوی ادارے کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی کا کہنا تھا کہ ڈیفڈ پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ہم حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے میں اپنی معاونت جاری رکھیں گے۔

برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو پاکستان میں ڈیفڈ کی سربراہ جوانا ریڈ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ پنجاب متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز اور اعلی حکام اس موقع پر موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here