سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج شریف میڈکل کمپلیکس میں ہو گا

0
150

لاہور(بول نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج شریف میڈکل کمپلیکس شفٹ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ کہ نواز شریف کے مکمل معائنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ چھ ہفتے میں علاج مکمل ہو گا یا نہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ فی الحال فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو شریف میڈکل کمپلیکس منتقل کر دیا جائے جہاں ان کا مکمل طبعی معائنہ کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم نے تین ماہ اور تین روز بعد اہل خانہ کے ساتھ مکمل دن گزارا جبکہ ان کے سیاسی و قانونی معاونین نے بھی ان سے ملاقات کی۔

لیگی رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے لیے انہیں ڈاکٹرز سے مشاورت کی جائے گی جن سے پہلے علاج کروایا گیا تھا۔ سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کی صحت پر سیاست کرتے رہے ہیں، انہیں اب خدا کا خوف کرنا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here