ترکی: استنبول میں 8 منزلہ عمارت منہدم، 2 افراد جاں بحق 7 زخمی

0
360
Turkey, 8 store building destroyed in Istanbul, 2 people dead 7 injured
Turkey, 8 store building destroyed in Istanbul, 2 people dead 7 injured

(بول نیوز) ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، 12 کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہیں۔

ترکی کے شہر استنبول میں 8 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

استنبول کے گورنر کے مطابق عمارت میں 14 فلیٹس اور 43 افراد رجسٹرڈ تھے تاہم اس کی اوپر کی تین منزلیں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھیں، جبکہ گراؤنڈ فلور پر بغیر لائسنس کے ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ بھی قائم تھی۔

عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور اس میں دبہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو کیے جانے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here