ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،پاک فوج کی جوابی کارروائی سے تین بھارتی فوجی جہنم واصل

    0
    318
    india sease fire violation-bollnews
    india sease fire violation-bollnews

    راولپنڈی (بول نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے

    جس پر پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھٹیرہ سیکٹرز پر شہر ی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنا کر جواب دیا گیا ۔

    آئی ایس پی آرنے کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہوئے

    جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ۔پاک فوج کی موثر کارروائی سے بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔


    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here