بارش برسانے والا سسٹم 15 فروری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان

0
506
weather-updates- artificial-rain-in-pakistan
weather-updates- artificial-rain-in-pakistan

لاہور (بول نیوز) آج اور کل ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

جبکہ  بارش برسانے والا سسٹم 15 فروری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

جبکہ 15 اور 16 فروری کو مغرب کی جانب سے کم ہواؤں کے دباؤ کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا، جو بادل برسانے کا باعث بنے گا اور موسم دوبارہ سرد ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پہاڑی علاقوں ہنزہ، سوات، چترال کے علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ دنوں میں ہونے والی برفباری کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here