پوری دنیا کو اسلحہ بیچنے والے امریکہ نے خود کس ملک سے اسلحہ خریدنے کا اعلان کردیا؟ ایسی خبر آگئی کہ پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

0
153
russian s400-billnews
russian s400-billnews

واشنگٹن (بول نیوز) دنیا بھر میں سب سے زیادہ ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے والے امریکہ کو اپنے دفاع کیلئے اسرائیل پر انحصار کرنا پڑگیا۔

امریکہ نے اسرائیل سے راکٹ شکن دفاعی نظام خریدنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج 2020ءمیں اسرائیلی ساختہ راکٹ شکن دفاعی سسٹم “آئرن ڈوم” کی دو بیٹریز خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کے خلاف استعمال میں آئیں گی۔امریکی حکومت کی جانب سے ان بیٹریز کی خریداری کیلئے 37 اعشاریہ 3 کروڑ ڈالر کا بجٹ منظور کرانے کیلئے کانگریس سے رجوع کر لیا گیا ہے۔

عبرانی زبان کے اسرائیلی اخبار ”یدعوت احرونوت “ کے مطابق آئرن ڈوم کی دو بیٹریز میں 12 لانچرز، دو سینسرز، دو مینجمنٹ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور 240 میزائل ہوں گے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کو کئی برس سے ایسے سسٹم کی تلاش ہے جو اس کی فوج کو راکٹوں ، کروز میزائلوں، ڈرون طیاروں اور مارٹر گولوں سے تحفظ فراہم کر سکے۔امریکا نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں پر مشتمل دفاعی سسٹم بنانے کی کوشش کی تھی مگر اس کی لاگت بہت زیادہ تھی۔ اسی وجہ سے امریکیوں نے اسرائیل سے (آئرن ڈوم) سسٹم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے اکثر ممالک میں امریکی میزائل دفاعی نظام پیٹریاٹ اور تھاڈ نصب ہے لیکن یہ نظام روس کے ایس 400 کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔ امریکہ کا اپنے ملک کے اندر بھی میزائل دفاعی نظام ایسا نہیں ہے جو روس کے سپر سونک میزائلوں کا دفاع نہیں کرسکتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here