why Googling بھکاری turns up pictures of Imran Khan

0
460
Imran-Khan

گوگل پر لفظ ”بھکاری” لکھ کر تلاش کرنے سے وزیراعظم کی تصاویر آنے لگیں

وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ایسے نامناسب لفظ کو نتھی کرنے پر پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

Imran-Khan

اسلام آباد :گوگل پر لفظ ”بھکاری” لکھ کر سرچ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر آنے لگیں ، پاکستانیوں اس چیز کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئے ہوئے 4 ماہ ہو چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے بڑا مسئلہ معاشی تنزلی کا درپیش تھا ۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس وقت خزانہ خالی ہے اگر فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع نہ کیا گیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔
تاہم اس کے بعد پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے دوست ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وقتی طور پر امداد یا بغیر سود کے قرض حاصل کیا جاسکے تاکہ معیشت کو پٹڑی پر لایا جا سکے ۔اس غرض سے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سمیت ملایشیا کے دورے کئیے۔

جن میں وزیر اعظم کو امداد بھی ملی اور امدادی پیکجز کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مخالفین نے اس پر خکوب پراپیگنڈا شروع کیا اور وزیر اعظم کے ساتھ ”بھکاری” جیسے نامناسب لفظ کو بھی جوڑنے سے گریز نہ کیا ۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گوگل نہ بھی اس نامناسب لفظ کو وزیر اعظم عمران خان سے نتھی کردیا ہے۔ اس حوالے سے صحافی عمر چیمہ نے ٹوئیٹ بھی کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here